زندگی میں انسان کے ساتھ کچھ ایسے واقعات رونما ہوتے ہیں جو کہ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا ہے، سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو نے سب کو جذباتی تو کیا ہی اور آنکھوں میں آنسوں بھی لے آئی۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
سوشل میڈیا پر ایک عرب شیخ کی ویڈیو وائرل ہے جس میں نوجوان نسل موجود تھی۔
عرب شیخ کی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شیخ جو کہ استاد معلوم ہوتے ہیں وہ حسن اخلاق اور آقائے دو جہاں ﷺ کی زندگی پر روشنی ڈال رہے تھے۔
سیرت نبی ﷺ پر روشنی ڈالتے ہوئے شیخ کا کہنا تھا کہ آپ ﷺ کے پاس گاڑی نہیں تھی مگر آپ نے ام المؤمنین کے لیے خود دروازہ کھولا، یہ کہتے ہوئے شیخ نے واضح کیا کہ آپ ﷺ ام المؤمنین کو اونٹ پر سوار ہونے کے لیے اپنا گھٹنا مبارک پیش کرتے تھے جس پر چڑھ کر ام المؤمنین اونٹ پر سوار ہوتی تھیں۔
شیخ نوجوانوں کو ان کی بیویوں کے ساتھ حسن سلوک سے متعلق درس دے رہے تھے اس حوالے سے شیخ نے آقائے دو جہاں ﷺ کی سیرت کا بھی حوالہ دیا، جسے محفل میں موجود ہر شخص نہ صرف سن رہا تھا بلکہ جذباتی بھی ہو رہا تھا۔
لیکن اچانک محفل میں اس وقت سب حیران رہ گئے جب حدیث کا حوالہ دیتے ہوئے اچانک لڑکھڑاتی زبان سے شیخ نے کلمہ پڑھنا شروع کر دیا۔
یوں اس طرح غیر معمولی انداز میں کملہ پڑھتا دیکھ محفل میں موجود لوگ بھی کلمہ پڑھنے لگے۔ آس پاس موجود نوجوانوں کی جانب سے انہیں طبی امداد دینے کی کوشش کی گئی، خوش قسمت شیخ کا تعلق فلسطین سے تھا جبکہ ان کا نام ابو خطاب محمود عبدالباقی تھا۔
شیخ نے آخری سانسوں میں کلمہ طیبہ کا ورد شروع کر دیا تھا، واضح رہے شیخ کو کویت اور فلسطین میں اہم مذہبی رہنما کے طور پر یاد کیا جاتا ہے۔
بتایا جا رہا ہے کہ شیخ جہان فانی کوچ کر گئے تھے، اگرچہ ویڈیو 2020 کی ہے مگر سوشل میڈیا پر وائرل ہے، اور آقائے دو جہاں کی سیرت کی ذکر کے دوران جس طرح ان کی وفات ہوئی اس پر ہر ایک شخص رشک کر رہا ہے۔