سوشل میڈیا پر ماضی کی ایسی کئی تصاویر موجود ہیں جو کہ سب کو افسردہ تو کر ہی دیتی ہیں مگر خوشی کا باعث بھی بنتی ہیں کیونکہ ان تصاویر میں کئی ایسے لمحات موجود ہوتے ہیں جو کہ مداحوں کو بھولتے نہیں ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
نواز شریف:
سابق وزیر اعظم اور ن لیگ کے سربراہ نواز شریف کی یہ تصویر بھی خاصی دلچسپ ہے، کیونکہ کوئی بھی ان پر یقین ہی نہیں کر پا رہا ہے کہ یہ نواز شریف ہیں۔ حالانکہ رنگ تو اب بھی نواز شریف کا جوانی جیسا ہی ہے مگر جوانی کے دور میں نواز شریف ہلکی مونچھے رکھا کرتے تھے۔
جبکہ سر پر موجود گھنے بال جوانی کو مزید نکھار رہے ہیں، لیکن اب تجربے کا اثر ان کے چہرے پر بھی نمایاں ہے۔
کیا آپ بھی پہلی نظر میں نواز شریف کو پہچان پائے؟ اپنا جواب کمنٹ میں ضرور دیں۔
عدنان صدیقی:
سوشل میڈیا پر میمز میں وائرل ہونے والے مشہور اداکار عدنان صدیقی پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کا وہ نام ہے جس نے اپنی دلچسپ اور منفرد اداکاری کی بدولت بہت جلد ڈرامہ انڈسٹری میں اپنی اہمیت کا احساس دلا دیا تھا۔
اس تصویر میں بھی عدنان صدیقی اداکارہ مشی خان کے ساتھ پی ٹی وی کے ڈرامے عروسہ کے لیے موجود ہیں۔ 1992 کی یہ تصویر اس لیے بھی دلچسپ ہے کہ عدنان اور مشی اس تصوید میں جوانی کے دور میں ہیں۔
پہلی نظر میں تو کوئی بھی عدنان کو پہچان ہی نہیں سکا کیونکہ چہرے پر موجود کشش اور گہری آنکھوں نے ایک لمحے کے لیے ہر ایک کو حیرت میں ضرور ڈال دیا تھا۔
بابر اعظم:
تصویر میں موجود وسیم اکرم کو تو ہر کوئی پہچان ہی گیا ہے مگر وسیم کے ساتھ موجود یہ نوجوان لڑکا کون ہے؟
یہ لڑکا کوئی اور نہیں بلکہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ہیں۔ بچپن ہی سے کرکٹ کے شوق نے بابر کو آج اس مرتبے پر پہنچایا ہے۔ انتھک محنت اور منزل تک پہچنے کے لیے کسی بھی رکاوٹ کو پھلانگ جانا، یہی بابر کا عزم تھا۔
اس تصویر میں بھی بابر اپنے ہیرو کے ساتھ تصویر بنوا رہے ہیں، کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ تصویر بنوانے والا کل کو ساتھ بیٹھ کر وسیم اکرم کے ساتھ کھانا کھائے گا۔
حسینہ معین اور روبینہ اشرف:
اس تصویر میں حسینہ معین تو واضح طور پر موجود ہیں، حسینہ آپا کی جوانی اور بڑھاپے کی جھلک کچھ یوں تھیں کہ کوئی بھی باآسانی پہچان جائے کہ ان میں بہت کم تبدیلی آئی ہے۔ مگر اس تصویر میں حسینہ معین کے ساتھ ایک اور شخصیت موجود ہیں۔
اور یہ شخصیت کوئی اور نہیں بلکہ روبینہ اشرف ہیں۔ پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کا وہ نام جس نے ماضی میں کئی مقبول ڈراموں میں کامیابی کے ساتھ ساتھ نیک نامی بھی کمائی۔
خوبصورت لباس، معصومیت سے بھرا چہرا، چہرے پر موجود مسکراہٹ اس تصویر میں اشارہ کر رہی ہے کہ روبینہ کا وقت کافی اچھا گزر رہا ہے۔
کیا آپ نے ان تصاویر کو پہچانا؟ آپ کے ان تصاویر کے ساتھ کیسے لمحات جڑے ہیں، کمنٹ سیکشن میں ہمیں ضرور بتائیے گا۔