سینیٹر فیصل جاوید کو اسمبلی ہال سے باہر نکال دیا گیا۔۔

image

تحریک انصاف کے رہنما اور سینیٹر فیصل جاوید کو قومی اسمبلی ہال سے نکال دیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سیکیورٹی گارڈز نے فیصل جاوید کو اسمبلی ہال سے باہر نکالا۔ اس وقت اسپیکر اسد قیصر کے زیرِ صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے جس میں حکومت کے 100 اور حزب اختلاف کے 176 اراکین شامل ہیں۔

اطلاعات کے مطابق فیصل جاوید پارلیمنٹ بھی گئے تھے جہاں انھوں نے بیان دیا کہ “ عمران خان قوم کے لئے ڈٹ کر کھڑے ہیں وہ بھگوڑوں کی طرح نہیں بھاگیں گے۔ عدالتی فیصلے کی ہر بات مانی جائے گی“۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US