ملک کی حکمران جماعت پی ٹی آئی کو اب ہر طرف سے ایک سے بڑھ کر ایک پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اب اپنے ہی پرانے ساتھی جن کا نام عامر لیاقت ہے انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں عمران خان کو ووٹ نہیں دوں گا۔
وہ جھوٹے ہیں، میں اپنا ووٹ شہباز شریف کو دوں گا۔ واضح رہے اپنی ایک ٹویٹ میں انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ عمران خان مسلسل جھوٹ ہی بول رہے ہیں، جھوٹ کو سچ نہ کہو تو غلیظ ترین افراد کو گالیاں دینے کی ڈیوٹی سونپ دی جاتی ہے۔
واضح رہے اس سے پہلے بھی عامر لیاقت اپنی پارٹی پر کافی غم و غصے کا اظہار کر چکے ہیں اور پچھلے دنوں انکی ایک ٹویٹ بھی سامنے آئی تھی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ وہ اب پاکستان تحریک انصاف چھوڑ رہے ہیں۔