کیا آپ نے کبھی اپنا ہم شکل دیکھا ہے؟ کہتے ہیں ایک شکل کے دنیا میں 6 چہرے ہوسکتے ہیں. اکثر گھروں میں بہن بھائی کی شکل آپس میں اتنی ملتی ہے کہ ان پر ہمشکل ہونے کا گمان ہوتا ہے لیکن چونکہ ان بچوں کے ماں باپ اور ڈی این اے ایک جیسے ہوتے ہیں اس لئے کسی کو تعجب نہیں ہوتا لیکن حیرت اس وقت ہوتی ہے جب دنیا کے کسی دور کے کونے میں آپ کا ہمشکل نکل آئے۔ آج ہم بات کریں گے اس موضوع پر کہ مختلف لوگ اکثر ایک جیسی صورت کیوں رکھتے ہیں؟
بی بی سی کا تحقیقی مقالہ
بی بی سی میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق دنیا میں ایک وقت میں 7 بلین افراد سانس لیتے ہیں اور اتنے ہی افراد اس سے پہلے کے ادوار میں بھی موجود رہے ہیں تو ایسا عین ممکن ہے کہ آپ کے چہرے سے مماثلت رکھنے والے دیگر افراد بھی موجود ہوں یا پہلے رہے ہوں اور اس بات کا بھی قوی امکان موجود ہوتا ہے کہ آپ اپنے ہمشکل سے زندگی میں کبھی نہ کبھی ضرور ملیں گے اگرچہ یہ صرف اتفاق ہی ہوگا۔ ایک چہرے مماثلت رکھنے والے 6 چہرے ہونا کافی حد تک ممکن ہے لیکن اکثر یہ مشابہت معمولی ہوتی ہے جس کو لوگ محسوس نہیں کرتے لیکن ایک یا دو ایسے افراد بھی ہوتے ہیں جو آئینے کی طرح ایک دوسرے کا عکس محسوس ہوتے ہیں ۔؛
مشہور شخصیات اور ان کے ہمشکل
اس آرٹیکل میں ہم ایسی مشہور شخصیات کی بات کریں گے جن میں سے اکثر کے ہمشکل بھی کافی مشہور ہیں جبکہ کچھ کے ہمشکل تو دنیا میں اب موجود ہی نہیں۔
انوشکا شرما اور نازیہ حسن
نازیہ حسن پاکستان کا ایک مایہ ناز نام ہیں۔ نازیہ نہ صرف ایک مشہور گلوکارہ تھیں بلکہ کافی خوش شکل بھی تھیں اور یونائیٹڈ نیشنز میں پاکستان کی سفیر بھی تھیں اگرچہ نازیہ کے انتقال کو کافی عرصہ گزر چکا ہے لیکن ان کی مقبولیت میں کوئی کمی نہیں آئی۔ بھارت کی ایک مشہور اداکارہ انوشکا شرما کی نازیہ سے غیر معمولی حد تک مشابہت ہے۔ لوگ مختلف تصاویر میں انوشکا کو نازیہ کا ہمشکل قرار دیتے ہیں۔ نازیہ اپنے گائے ہوئے گیتوں کی وجہ سے بھارت میں بھی کافی شہرت رکھتی تھیں
عثمان خالد بٹ اور ہالی وڈ اداکار
عثمان خالد بٹ پاکستان کے مشہور ڈرامہ اداکار ہیں اور ان کی شکل ہالی وڈ اداکار اورلانڈو بلووم سے کافی ملتی ہے۔ سات سمندر پار رہنے والے اورلانڈو کو شاید ہی علم ہو کہ ایشیا کے ایک ملک میں بالکل ان جیسی صورت رکھنے والا اداکار رہتا ہے
جان ابراہام اور عدیل حسین
جان ابراہام بھارت کے ٹاپ کے ماڈل اور اداکار ہیں جبکہ عدیل بھی پاکستان کے مشہور اداکار ہیں۔ حیرت انگیز طور پر نہ صرف دونوں کہ شکلیں ملتی جلتی ہیں بلکہ قد کاٹھ بھی تقریباً ایک جیسا ہے۔
ایوب خان اور ہنس راج ہنس
پاکستانی اداکار ایوب خان اپنے گھنھریالے لمبے بالوں کی وجہ سے مشہور ہیں۔ بھارت میں ایوب خان کے ہم شکل گلوکار ہنس راج ہنس کا چہرہ اور بال بھی بالکل ان کے جیسے ہیں۔ ان دونوں میں اتنی مماثلت ہے کہ تصویر دیکھ کر فرق کرنا ہی مشکل ہے۔
ریمبو ریمبو جان ریمبو
ریمبو ریمبو جان ریمبو کاکروچ کلر کے ڈائلاگ سے مشہور ہونے والے افضال خان اگرچہ اب پاکستان کے فلمی ہیرو ہیں لیکن ان کی وجہ شہرت مشہور زمانہ ہالی وڈا کردار ریمبو سے غیر معمولی مشابہت ہے۔