وزیر اعظم کو آخری گیند تلاش کر رہی ہے ۔۔ عمران خان کے لیے آخری گیند قومی اسمبلی آگئی، یہ گیند اپنے ساتھ ایوان کون لے کر آیا؟

image

اس وقت سب کی نظریں قومی اسمبلی کی طرف جمی ہوئی ہیں کیونکہ فیصلے کا سب کو انتظار ہے۔

پارلیمنٹ ہاوس میں آج صبح اجلاس شروع ہوا جو تھوڑی دیر بعد ملتوی کردیا گیا تھا، اور اب تازہ ترین اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ تحریک عدم اعتماد کی ووٹنگ رات 8 بجے ہوگی۔

اس حوالے سے سوشل میڈیا پر کافی پوسٹ وائرل ہو رہی ہیں وہیں ایک پوسٹ نے بھی لوگوں کی توجہ حاصل کی ہے۔

ایوان جہاں اپوزیشن اور حکومتی ارکان موجود ہیں وہیں سب کو وزیراعظم عمران خان کا بھی انتظار ہے جو اب تک پہنچے نہیں ہیں وہیں اپوزیشن جماعتیں ایک دوسرے کے ساتھ سیلفیاں لینے میں مصروف ہیں توکہیں ارکان پوسٹرز بنا رہے ہیں۔

ساتھ ہی عمران خان کے لیے ٹینس بال بھی اسمبلی پہنچ گئی ہے جس پر آخری لکھا ہے۔

یہ بال مریم اورنگزیب اپنے ساتھ قومی اسمبلی لے کر آئی ہیں جس حوالے سے انہوں نے ٹوئٹر پر تصویر شئیر کی۔ لیگی رہنما مریم اورنگزیب نے آخری گیند کی تصویر جاری کی اور لکھا کہ ’آخری گیند عمران صاحب کو ڈھونڈ رہی ہے۔

واضح رہے کہ تحریکِ عدم اعتماد کے جمع ہونے کے بعد سے عمران خان متعدد بار یہ کہہ چکے ہیں کہ وہ آخری گیند تک لڑیں گے ایسے میں آج ایوان میں متحدہ اپوزیشن کے اراکین نے انہیں ٹرول کرنے کے لیے گیند پر ہی آخری لکھ دیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US