وزیرِاعظم عمران خان کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد پر قومی اسمبلی میں کچھ دیر میں ووٹنگ کا امکان ہے۔ آج صبح سے پارلیمنٹ کا اجلاس جاری ہے۔ جس میں وقفے بھی ہوئے مگر تا حال کارروائی جاری ہے۔ لیکن ملکی تاریخ میں یہ پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ پارلیمنٹ میں نمازِ تراویح کی ادائیگی کی گئی ہو۔
مشہور کالمنسٹ علی معین نوازش نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فضل الرحمٰن کی امامت میں اراکینِ پارلیمنٹ تراویح کی ادائیگی کر رہے ہیں۔ اس تصویر کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ پارلیمنٹ میں تراویح پڑھائی جا رہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے شکریہ عمران خان بھی لکھا۔ تراویح کی یہ ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
ڈاکٹر فضاء اکبر کی جانب سے نماز کی ویڈیو بھی شیئر کر دی گئی: