سوشل میڈیا پر ایسی کئی ویڈیوز اور تصاویر موجود ہیں جو کہ سب کی توجہ حاصل کر لیتی ہیں، کچھ ایسی ہوتی ہیں جو کہ حیرت کا باعث بھی بن جاتی ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کا کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
سوشل میڈیا پر مسجد الحرام کی ویڈیو وائرل ہے جس میں عمرہ زائرین گرینڈ مسجد کے اندر ہی لڑنا شروع ہو گئے۔ مسجد الحرام کے تقدس کو پامال کرتے ہوئے یہ عمرہ زائرین سب کی توجہ حاصل کر رہے تھے۔
گلف ٹو ڈے کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کے روز دو عمرہ زائرین کے درمیان شدید ہاتھا پائی ہوئی۔ مسجدم الحرام میں موجود اسپیشل فورسز برائے حج اور عمرہ کے مطابق دو عمرہ زائرین آپس میں بحث و مباحثے میں مگن تھے کہ دونوں کے درمیان نوبت ہاتھا پائی تک جا پہنچی۔ دونوں عمرہ زائرین کو حراست میں لے کر قانونی کاروائی شروع کر دی گئی ہے۔
11 سیکنڈز کی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عمرہ زائرین مسجد کے احترام کو بھی ملحوظ خاطر نہیں لا رہے ہیں اور ایک دوسرے کو اُچھل اُچھل کر مار رہے ہیں۔
رمضان کے مقدس مہینے میں جہاں یہ ماہ صبر کا پیغام دیتا ہے وہیں مقدس مذہبی مقام پر یہ عمل مسلمانوں کی بے حسی اور کمزور ایمان کو واضح کر رہا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دیگر عمرہ زائرین دونوں عمرہ زائرین کے درمیان بیچ بچاؤ کرانے کی کوشش کر رہے ہیں۔