ملکی سیاسی صورتحال اس وقت کسی سیاسی جنگ کی صورتحال پیش کر رہی ہے۔ تحریک عدم اعتماد پر پارلیمنٹ ہاؤس اور سپریم کورٹ کے باہر سکیورٹی سخت کردی گئی ۔
ریڈ زون میں اسلام آباد پولیس کے کمانڈوز تعینات کیے گئے ہیں۔
پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر قیدیوں کی گاڑیاں بھی پہنچادی گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق ملک بھر کے تمام تر ایئرپورٹس پر سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے اور حکومتی شخصیات و سرکاری افسران کو بغیراین اوسی بیرون ملک سفرکی اجازت نہ ہوگی۔ ساتھ ہی اسلام آباد کے اسپتالوں میں بھی ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔ بغیر این او سی سرکاری افسر کو آف لوڈ کرنے کی ہدایات جاری کردی گئیں ہیں۔