قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر اور ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے اب سے کچھ دیر قبل استعفیٰ دے دیا۔
خیال رہے کہ قومی اسمبلی میں آج صبح ساڑھے 10 بجے سے قومی اجلاس جاری ہے اور اپوزیشن جماعتیں کہہ رہی ہیں کہ جلد از جلد ووٹنگ کا عمل شروع کیا جائے۔
تاہم اب تازہ ترین خبر یہ سامنے آئی ہے کہ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر اپنے عہدوں سے مستعفی ہوگئے ہیں۔