عمران خان وزیراعظم ہاؤس سے بنی گالہ روانہ ہوگئے

image

عمران خان وزیراعظم ہاؤس سے بنی گالہ روانہ ہوچکے ہیں، ان کے ساتھ ذاتی اسٹاف بھی وزیر اعظم ہاؤس سے روانہ ہوگیا ہے۔

عمران خان کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان بھی وزیر اعظم ہاؤس سے جا چکے ہیں۔

عمران خان اور ان کے سیکرٹری کے علاوہ وہاں موجود شاہ محمود قریشی اور قاسم سوری سمیت وزیر اعظم کا ذاتی اسٹاف بھی وزیر اعظم ہاؤس سے روانہ ہوگیا ہے، دیگر وفاقی وزراء کو بھی وزیراعظم ہاؤس کے عملے نے واپس بھجوا دیا ہے، فواد چوہدری، شبلی فراز اور شیریں مزاری کو بھی وزیر اعظم ہاؤس سے چلے گئے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US