عمران خان کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد پر ووٹنگ کا حکم جب سابق اسپیکر ایاز صادق نے دیا تو حکومتی اراکین پارلیمنٹ ہاؤس چھوڑ کر چلے گئے۔ لیکن علی محمد وہ واحد رُکن تھے جو پارلیمنٹ میں موجود رہے اور تمام تر کارروائی کو دیکھتے رہے۔ سوشل میڈیا پر علی محمد کی خالی کرسیوں کے درمیان بیٹھنے کی یہ تصویر سوشل خوب وائرل ہو رہی ہے جس پر صارفین تبصرے کر رہے ہیں کہ عمران خان کو ایسے ہی ثابت قدم دوست کی ضرورت ہے جو ان کا ساتھ دے سکے، آستین کے سانپوں کی طرح چھوڑ کر بھاگنے والوں کی نہیں۔
عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد ایوان میں الوداعی خطاب کرتے ہوئے
سابق وزیر برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ:
'' عمران خان نے حکومت قربان کردی لیکن امریکی غلامی قبول نہیں کی وہ جلد دو تہائی اکثریت سے دوبارہ وزیراعظم بنیں گے۔
روس صرف بہانہ ہے، عمران خان نشانہ ہے، اپوزیشن کے ساتھ کچھ ایسے لوگ ہیں جو غیرملکی عناصر کے ساتھ ملے ہوئے ہیں۔
''
انہوں نے مزید کہا کہ:
''
عمران خان کا گناہ یہ ہے کہ اس نے آزاد خارجہ پالیسی کی بات کی، وقت ثابت کرے گا کہ کون اصلی شیر ہے کیونکہ عمران دو تہائی اکثریت سے جلد دوبارہ وزیراعظم آئیں گے اور پھر کسی کو سنبھال کر قوم کا سر فخر سے بلند کریں گے۔ مولانا جس عمران خان کو ایجنٹ کہتے تھے وہ کیسا ایجنٹ تھا جسے ہٹانے کیلئے امریکہ نے پورا زور لگایا، کسی کے ہنسنے سے میرے حوصلے کم نہیں ہوں گے۔ آج میری پارلیمانی امور کی ڈیوٹی تمام ہوئی، مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ عمران خان نے حکومت قربان کی لیکن غلامی قبول نہیں کی۔
''