یہ ہمارے وزیراعظم کی نشانی ہے ۔۔ علی محمد اسمبلی سے عمران خان کی کون سی نشانی لے گئے اور عمران خان نے بطور وزیراعظم آخری حکم کیا دیا؟

image

تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوئی اور اب عمران خان پاکستان کے وزیراعظم نہیں رہے۔مگر اب یہ خبر سامنے آئی ہے کہ وفاقی وزیر علی محمد خان جاتے جاتے اپنے ساتھ عمران خان کی اسمبلی سے ایک نشانی لے گئے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ہر ممبر قومی اسمبلی کی اسمبلی سیٹ پر یہ تقسیمی نمبر موجود ہوتا ہے اور وزیراعظم عمران خان کی سیٹ پر لگا یہ تقسیمی نمبر ساتھ لے آیا ہوں، وہاں نہیں چھوڑا۔

اپنے ٹویٹ میں مزید یہ بھی کہا کہ اس کو اپنے پاس محفوظ کر لیا ہے، جب خان صاحب دوبارہ وزیراعظم بنیں گے تو اس کو اپنے ہاتھ سے دوبارہ لگاؤں گا انشاء اللہ۔ اس کے علاوہ آپکو یہاں یہ بتاتے چلیں کہ بحیثیت وزیراعظم پاکستان عمران خان کا کل آخری دن تھا تو انہوں نے وزیراعظم ہاؤس سے نکلنے سے پہلے آخری حکم کیا دیا؟

سابق وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گِل کے مطابق وزیراعظم نے دفتر سے جانے سے پہلے اپنے آخری حکم میں اپنے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کی درخواست پر انہیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنےکو کہا،عمران خان نے اعظم خان کی پیشہ ورانہ قابلیت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پوری ایمانداری اور محنت سے اپنی ذمہ داریاں نبھائیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts