عمران خان یہ وہ الفاظ ہے جو پوری دنیا میں جانا و مانا جاتا ہے۔ کل تک عمران خان وزیراعظم تھے مگر آج وہ سابق وزیراعظم بن گئے ہیں۔اس خبر کے بعد کچھ بچوں کی ویڈیوز سامنے آئیں ہیں جن میں وہ رو رہے ہیں کہ عمران خان کیوں چلا گیا۔ جبکہ ایک بچہ تو ٹی وی کے سامنے ہی بیٹھا رہ گیا۔
بچی روتی رہی:
سوشل میڈیا پر ایک معصوم بچی کی وڈیو گردش کر رہی ہے جس میں صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ خوب رو رہی ہے اور اپنے والد صاحب سے پوچھ رہی ہے کہ عمران خان کو کیوں نکل دیا۔ یہی نہیں بچی کا والد اسے دلاسا دیتا ہے کہ وہ پھر واپس آئیں گے ، پھر سے ملک کے وزیراعظم بنیں گے۔
مزکورہ ویڈیو کے کیپشن میں یہ لکھا گیا تھا کہ " خان صاحب آپ کو فخر ہونا چاہیے، آپ کے پیچھے اس قوم کے بچے بھی رو رہے ہیں، میری پیاری گڑیا نے صبح نیوز دیکھی تو وہ زارو قطار رونے لگی۔ میری طرح میری بیٹی بھی حق کے ساتھ کھڑی ہے"۔
بچہ ٹی وی کے سامنے ہی بیٹھا رہا:
سوشل میڈیا پر ایک اور بچے کی وڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ بس عمران خان کی تقریر ٹی وی کے آگے بیٹھ کر دیکھ رہا ہے اور ساتھ میں ہاتھ اٹھا کر دعا بھی کر رہا ہے کہ سابق وزیراعظم کو کچھ نہ ہو۔ مگر یہاں ایک بات یہ بھی واضح کرتا چلاوں کہ یہ ویڈیو پرانی ہے جو اب تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد دوبارہ گردش کرنے لگی ہے۔