یہ کوئی سامان اپنے ساتھ لے کر نہیں گئے ۔۔ زرتاج گل نے عمران خان کی وزیراعظم ہاؤس چھوڑنے کی ویڈیو شیئر کر دی

image

سابق وزیر اعظم عمران خان کی وزیراعظم ہاؤس چھوڑنے کی ویڈیو زرتاج گل نے شیئر کر دی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شیئر کردہ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خان صاحب اپنی گاڑی خود چلاتے ہوئے اور ویکٹری کا نشا بناتے ہوئے وزیراعظم ہاؤس سے رخصت ہو رہے ہیں۔

مزید یہ کہ اس ویڈیو کے کیپشن میں انہوں نے لکھا ہے کہ کوئی مال اسباب نہیں ۔۔ اٹھا اور اپنی گاڑی خود ڈرائیو کرتا وکٹری کا نشان بناتا وزیراعظم ہاؤس سے اپنے گھر چلا گیا۔ یاد رہے کہ ہفتے کی شب قومی اسمبلی میں تحریکِ عدم اعتماد پر ووٹنگ سے قبل ہی عمران خان نے وزیراعظم ہاوس چھوڑ دیا تھا،روانگی سے قبل انہوں نے وزیراعظم ہاؤس کے عملے سے ملاقاتیں کیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts