آنکھوں والا درخت اور پتے کی شکل کا کیڑا ۔۔ جانیے یہ نہ دکھنے والے خطرناک جانور آسانی سے عام لوگوں کو کیوں نظر نہیں آتے؟ دیکھیں ویڈیو

image

جانور چاہے چھوٹے ہوں یا بڑے انہیں سب لوگ دیکھ سکتے ہیں اور پہچان بھی جاتے ہیں کہ یہ کون سا جانور ہے مگر دنیا میں کچھ ایسے نا نظر آنے والے جانور بھی موجود ہیں جن کے بارے میں زیادہ لوگوں کو نہیں معلوم،آئیے جانتے ہیں ان کے بارے میں۔

پتے کی شکل کا کیڑا:

یہ ایک ایسا کیڑا ہے جو پتے کی شکل میں موجود ہوتا ہے، جنگل میں رہنے والے کئی ایک جانوروں کی خوراک بننے سے بچنے کیلئے یہ کیڑا ایک پتے کا روپ دھار لیتا ہے تب ہی اس کی جان بچ پاتی ہے۔

سوکھے ہوئے درخت کاروپ دھارنے والاجانور:

اس جانور کا نام ایسٹرن سکریچ الو ہے جو جس بھی سوکھے ہوئے درخت پر بیٹھتا ہے بالکل اسی طرح کا روپ دھار لیتا ہے۔ اگر یہ اپنی آنکھیں بند کر لیں تو کوئی پہچان ہی نہیں سکتا کہ یہ درخت میں کوئی الو بیٹھا بھی ہے یا نہیں سب ہی یوں سمجھیں گے کہ جیسے یہ درخت کا ہی حصہ ہے۔ اس لیے اگر کوئی انہیں درخت پر بیٹھا ہوا دیکھ لے تو یوں سمجھتا ہے کہ جیسے اس درخت کی آنکھیں ہوں۔

لکڑی کے ٹکڑے والا جانور:

اس جانور کا نام دی بف ٹپ موتھ ہے جو دیکھنے میں یوں لگتا ہے کہ کوئی چھوٹا سا لکڑی کا ٹکڑا گرا ہوا ہے لیکن جب یہ ہلتا یا پھر چلتا ہے تو معلوم ہوتا ہے کہ یہ نہ نظر آنے والا جانور ہے۔ یہ عموماََ جون جولائی کے ماہ میں ہی دیکھنے کو ملتے ہیں۔

سمندر میں اپنا رنگ پل پل بدلنے والا چھوٹا سا جانور:

اس جانور کا نام ہے پگمی سی ہورس، ایک نظر میں تو یہ یوں لگتا ہے کہ جیسے کوئی پیڑ پودا ہے لیکن ایسا ہے نہیں کیونکہ یہ سمندر کی تہہ میں پائے جانے والا چھوٹا سا جانور ہے جو کم ہی لوگوں کو دیکھائی دیتا ہے۔ بڑی بڑی مچھلیوں اور دیگر سمندری حیات سے بچنے کیلئے یہ چھوٹاسا جانور اپنا رنگ کئی مرتبہ بدل لیتا ہے۔ یہ زیادہ تر انڈونیشیا، جاپان اور نارتھ آسٹریلیا میں پائے جاتے ہیں۔

پتے کی شکل میں موجود چھپکلی:

اس جانور کا نام لیف ٹیلڈ گیکو ہے، یہ اس پیڑ پر کافی دیر بنا حرکت کیے بیٹھی رہتی ہے، تو اسے بڑے سے بڑا ذہین آدمی بھی پہچان نہیں سکتا، یہ اپنا رنگ بدلنے میں بھی ماہر ہوتی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts