عمران خان کا قومی اسمبلی سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ۔۔

image

سابق وزیرِ اعظم اور تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے قومی اسمبلی سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ سابق وزیرِ اعظم کا کہنا تھا کہ اب ہم کسی صورت اس اسمبلی میں نہیں بیٹھیں گے۔

آج قومی اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر عمران خان پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے تو میڈیا کے سوالات پر ان کا کہنا تھا کہ پاور شو کے متعلق انھیں کچھ کہنے کی ضرورے نہیں۔ عزت دینے والا اللہ ہے۔ جبکہ عمران خان کے زیرِ صدارت ہونے والے پی ٹی آئی کے پارلیمانی اجلاس میں پارٹی کے اراکین نے اسمبلی سے استعفوں کے آپشن پر غور کیا، پارٹی نے عمران خان کو اپنے ساتھ کی یقین دہانی کروائی اور کہا کہ استعفوں سے متعلق عمران خان کا ہر فیصلہ قبول کیا جائے گا جس کے بعد عمران خان نے کہا کہ ان کا یہی فیصلہ ہے کہ ہم اسمبلی سے استعفے دیں گے۔ میں ان چوروں کے ساتھ اسمبلی میں نہیں بیٹھوں گا اور اگر اکیلے بھی استعفیٰ دینا پڑا تو دوں گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts