قومی اسمبلی میں ہونے والے اجلاس کے تحت ن لیگ کے رہنما شہباز شریف پاکستان کے وزیراعظم منتخب ہوچکے ہیں
وزیراعظم منتخب ہونےکے بعد شہباز شریف نے قومی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو بچا لیا ہے۔ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار عدم اعتماد تحریک کامیاب ہوئی اور حق کو فتح اور باطل کو شکست ہوئی۔
قومی اسمبلی کے اجلاس اسپیکر ایاز صادق کے زیر صدارت ہوا جس میں 174 اراکین نے شہباز شریف کو ووٹ دیا جبکہ شاہ محمود قریشی کو ایک بھی ووٹ نہیں ملا۔ شہباز شریف آج رات ملک کے تئیسویں وزیراعظم کے طور پر حلف اٹھائیں گے۔