نئے وزیراعظم نے پینشن اور تنخواہوں میں کتنا اضافہ کردیا؟

image

پاکستان کے منتخب ہونے والے تئیسویں وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں اپنی پہلی تقریر کرتے ہوئے قوم کو فوری ریلیف دینے کا اعلان کیا اور کم سے کم اجرت 25 ہزار مقرر کردی جس کا اطلاق یکم اپریل سے ہوگا۔

پینشن اور تنخواہوں میں اضافہ

شہباز شریف نے تقریر کے دوران اعلان کیا کہ ایک لاکھ تنخواہ والے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں دس فیصد اور پینشنز میں بھی دس فیصد کا اضافہ کردیا گیا ہے اس کے علاوہ رمضان میں غریب عوام کو سستا آٹا بھی فراہم کیا جائے گا۔

لیپ ٹاپ دوبارہ تقسیم کیے جائیں گے

نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ وہ تمام صوبوں کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں اور بہت جلد بے نظیر کارڈ بھی شروع کیا جائے گا جس میں تعلیم کو بھی شامل کیا جائے گا اس کے علاوہ لیپ ٹاپ کی تقسیم بھی دوبارہ شروع کی جائے گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts