ریحام کو شہباز شریف کی تقریب حلف برداری میں کیا چیز اچھی لگی؟

image

عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان کو گزشتہ روز ہونے والی تقریب حلف برداری میں ایک چیز بہت اچھی لگی۔

سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر انہوں نے ن لیگی کارکن کی ایک تصویر شیئر کی جس کے کیپشن میں ایک قرآنی آیت لکھی ہوئی تھی۔ یہ وہی قرآنی آیت تھی جنہیں وزیراعظم شہباز شریف نے حلف برداری کے دوران بھی دہرایا تھا، اور وہ آیت یہ تھی۔

اس کے علاوہ ریحام خان کا کہنا تھا کہ طویل انتظار کے بعد تلاوت کی جانے والی آیت کا بہترین انتخاب کیا گیا۔انہوں نے مزید لکھا کہ حلف برداری بھی اسی کی ہوئی جو اس کا مستحق تھا۔یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی ریحام کا ایک ٹویٹ وائرل ہوا تھا جب تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کروانے کا حکم محترم عدالت نے دیا تھا، یہ حکم آنے کے بعد انہوں نے اپنی فیملی کے ہمراہ مٹھائی کھائی، بھنگرے ڈالے۔

اس ویڈیو کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ہمیشہ صحیح کی جیت ہوتی ہے۔ اپنے دوسرے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ مبارک ہو پاکستان، سپریم کورٹ نے نظریہ ضرورت کو دفن کر دیا، بے شک عدلیہ ہماری ریڑھ کی ہڈی ہے، آج پاکستانی ہونے پر فخر ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts