ہفتے میں اب 2 چھٹیاں نہیں بلکہ ۔۔ وزیرِاعظم بنتے ہی شہباز شریف نے کون سا بڑا اعلان کر دیا؟

image

شہباز شریف نے وزیرِاعظم بننے کے بعد کئی بڑے اعلانات کیے، کسی کی پینشن بڑھائی تو کسی کی تنخواہ، بچوں کو لیپ ٹاپ بانٹنے کا وعدہ بھی کیا۔ اس کے ساتھ ہی اب وزیرِاعظم شہباز شریف نے ہفتے میں دو سرکاری تعطیلات ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ یعنی اب سرکاری دفاتر میں ہفتے میں صرف ایک ہی چھٹی ہوگی۔

پاکستان کے 23ویں وزیرِاعظم شہباز شریف مقررہ دفتری اوقات سے پہلے ہی یعنی آج صبح 8 بجے دفتر پہنچ گئے، جس کی وجہ سے وزیراعظم آفس کے افسران اور عملے کی دوڑیں لگ گئیں۔ رمضان میں سرکاری اوقات کار کے مطابق صبح 10 بجے دفاتر کھلنے کا وقت مقرر ہے۔ لیکن نو منتخب وزیرِاعظم نے یہ وقت 10 بجے کے بجائے صبح 8 بجے کردیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts