آپ کے والد اور آپ سے پہلے ہی معافی مانگ لی ہے۔۔ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے مریم نواز کے لیے اور کیا لکھا؟

image

ڈاکٹر عامر لیاقت حسین ان دنوں کافی خبروں کا حصہ بنے دکھائی دے رہے ہیں۔ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر متحرک رہنے والے عامر لیاقت نے ن لیگی رہنما مریم نواز کے لیے ٹوئٹر پر پیغام جاری کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما عامر لیاقت حسین نے مریم نواز کے لیے ٹوئٹ میں لکھا کہ میں اس موقع پر وہاں موجود نہیں تھا، کچھ وقت کے لیے حاضر ہوا اور گروپ کے ساتھ گھر روانہ ہوگیا تھا لیکن آپ کو گیلری میں دیکھ کر کافی خوشی ہوئی۔

عامر لیاقت نے نواز شریف کی بیٹی مریم نواز کے لیے لکھا کہ اب صرف چاردیواری لکڑی کی دیوار ہے، اللّہ آپ کا بھلا کرے۔

رکن قومی اسمبلی نے مزید لکھا کہ میں پہلے ہی آپ سے اور آپ کے والد سے معافی مانگ چکا ہوں اور مجھے ٹکٹ کی ضرورت نہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts