سال میں ایک مرتبہ رمضان المبارک کا بابرکت مہینہ آتا ہے تو مسلمان کی خوشیوں کی انتہا نہیں ہوتی مگر اب مسلمانوں کیلئے خوشخبری یہ ہے کہ 2030 میں 2 مرتبہ رمضان شریف آئے گا۔
سعودی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ماہر فلکیات نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ سے شیئر کی گئی ویڈیو میں کہا ہے کہ قمری کلینڈر کے حوالے سے دیکھا جائے تو یہ ممکن ہے، جسکی وجہ قمری سال کی مدت کا شمسی سال کے مقابلے میں 11 سے 12 دن کم ہونا ہے اور 30 سالوں میں ایک بار ایسا موقع آتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سال 2030 میں پہلا رمضان 5 جنوری اور دوسرا رمضان 26 دسمبر سے شروع ہونے کا امکان ہے۔ مزید یہ کہ آخری بار ایسا سن 1997 میں 1965 میں ہوا تھا ۔ہجری قمری سال 354 یا 355 دن کا ہوتا ہے جبکہ شمسی سال 365 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے جس کے باعث ایام میں ہیر پھیر ہوتا رہتا ہے۔
واضح رہے کہ امکان ہے کہ 2030 میں رمضان جنوری کے اوائل میں، اسی طرح عید فروری کے آغاز میں ہوگی جس کے بعد ایک بار پھر دسمبر میں سال کا دوسرا رمضان دیکھا جائے گا۔