کل پشاور میں عمران خان تھے، آج شہباز شریف ۔۔ وزیراعظم کا رمضان میں فری میٹرو بس سروس چلانے کا حکم

image

وزیرِاعظم شہباز شریف آج صبح پشاور موڑ میٹرو بس منصوبے کا جائزہ لینے پہنچ گئے۔ جہاں انہوں نے اس منصوبے کو 16 اپریل سے رمضانُ المبارک کے پورے ماہ عوام کے لیے فری چلانے کا حکم دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق شہباز شریف نے آج پشاور میٹروبس کا اچانک دورہ کیا اور فوری منصوبے کو مکمل کرنے کی ہدایات بھی جاری کیں۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ حکم بھی دے دیا کہ رمضان میں میٹروبس سروس پشاور میں مفت چلائی جائے تاکہ عوام کو کسی حد تک ریلیف ملے۔ اپنے اس دورے میں انہوں نے حکام کو یہ حکم بھی دیا ہے کہ منصوبے میں ہونے والی تاخیر کی انکوائری کا بھی پتہ لگایا جائے۔

ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے اس دورے کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے میٹرو سروس پشاور موڑ سے نیو اسلام آباد ائیرپورٹ تک شہریوں کے لیے مفت چلانے کا حکم دیا ہے۔

واضح رہے کل پشاور میں سابق وزیرِاعظم عمران خان نے ایک کامیاب جلسہ کیا ہے جس میں پشاور کی عوام نے ان کا بھرپور ساتھ دیا ہے۔ تجزیہ نگار شہباز شریف کے اس دورے کو عمران خان کی مقبولیت میں کمی کرنے سے مترادف قرار دے رہے ہیں۔ اب دیکھنا یہ ہوگا کہ شہباز شریف کس طرح عوام کو ریلیف دے پائیں گے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts