جڑواں بچے دنیا میں آنے سے پہلے ہی ختم ہوگئے ۔۔ جب اس جوڑے کے ہاں دوسری بچی پیدا ہوئی تو ڈاکٹر نے اس کی جان کیسے بچائی؟

image

بچہ دنیا میں آنے سے پہلے ہی انتقال کر گیا، یہ وہ تکلیف دہ لمحہ ہوتا ہے جب والدین پر قیامت گزرتی ہے اس کا درد بھی وہی جانتے ہیں۔ آج ہم بالکل اسی طرح کا ایک واقعہ لے کر آپ کے سامنے آئے ہیں۔ جس میں ایک جوڑے کو کچھ سال پہلے ڈاکٹرز نے جڑواں بچے پیدا ہونے کی نوعید سنائی تھی مگر وہ ضائع ہو گئے۔

جس کے بعد یہ والدین روتے ، پریشان رہتے مگر اللہ پاک نے اس امریکی جوڑے کی سن لی اور انہیں ایک مرتبہ پھر سے اولاد کی خوش خبری ملی۔ مگر ہوتا وہی ہے جو منظور خدا ہوتا ہے اس مرتبہ بچی کی پیدائش مقررہ وقت سے پہلے 24 ماہ میں ہو گئی۔ مزید یہ کہ بچی کی جان بچانے کیلئے ڈاکٹرز نے کنگارو تھراپی کا سہارا لیا۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سب سے پہلے بچی کو والد کے سینے پر لگایا جاتا ہے اور پھر کچھ دیر بعد بچی کو والدہ کے سینے پر لگا دیا جاتا ہے۔ اس طریقہ علاج میں وقت سے پہلے پیدا ہونے والے بچوں کو والدین کے دل سے دھڑکن مہیا کی جاتی ہے ۔ یہ عمل بچے کی حالت کو مد نظر رکھتے ہوئے کچھ ماہ تک کیا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر نہایت مقبول ہے اور اس کی مقبولیت کا یہی ثبوت ہے کہ اب تک اسے 497 ہزار لوگ دیکھ چکے ہیں جبکہ 5 ہزار سے زائد لوگ نے اس ویڈیو پر اپنی پسندیدگی کا اظہار بھی کیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts