پاکستان آئے مصری قاری کی تلاوت میں کیا خاص بات تھی جو بیمار آدمی اٹھ کھڑا ہوا ۔۔ جب یہ شخص اس قاری کے پاس گیا تو پھر کیا ہوا؟ دیکھیے

image

یہ پاگل ہے، اوئے دیکھو یہ کہاں جا رہا ہے ۔ یہ الفاظ تھے ایک محفل میں بیٹھے ہوئے لوگوں کے جہاں ایک ذہنی توازن سے محروم شخص بھی آ کر بیٹھ گیا تو جب اس کے سامنے قاری صاحب نے تلاوت کرنا شروع کی تو وہ ان کے پاس جانے لگا جسے پہلے تو لوگوں نے روکا مگر قاری صاحب نے لوگوں سے کہا کہ آنے دو اسے۔

اور جب وہ ان کے پاس بیٹھ گیا اور دوبارہ سے تلاوت قرآن پاک سننے لگا تو بہت خوش ہو گیا۔ اس کے چہرے کے تاثرات سے اندازہ ہونے لگا کہ اسے بہت سکون مل رہا ہے۔ تھوڑی ہی دیر بعد اس نے تلاوت قرآن پاک پڑھتے ہوئے قاری صاحب کے ہاتھ کو پکڑ لیا جس کے بعد قاری صاحب نے اس کے کندھے پر بڑی شفقت سے ہاتھ رکھ لیا۔

اس کے علاوہ یہ بھی واضح رہے کہ یہ ایک مصری قاری جنہیں آج سے کچھ عرصہ پہلے پاکستان میں تلاوت قرآن پاک کیلئے مدعو کیا گیا تھا۔ان کی آواز بہت ہی پر سکون تھی جسے کوئی بھی سنتا تو وہ ان کی تلاوت کے سحر میں گم ہو جاتا۔ یہی وجہ ہے کہ یہ پاگل شخص بھی ان سے متاثر ہو کر ان کی جانب لپکا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts