پیٹرول کی قیمت میں 83 روپے 50 پیسے اضافے کی تجویز، عوام پریشان

image
اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی دو سفارشات منظوری کے لیے وزیراعظم کو ارسال کردی ہیں۔ جن میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 21 روپے 30 پیسے جبکہ جی ایس ٹی اور لیوی کے ساتھ فی لیٹر قیمت میں 83 روپے 50 پیسے اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔
لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 38 روپے 89 پیسے فی لیٹر، پٹرول اور ڈیزل پر لیوی 30 روپے اور جی ایس ٹی 17 فیصد بڑھانے کی تجویز دی گئی، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 119 روپے فی لیٹر بڑھانے کی سفارش پیش کی گئی ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی حتمی منظوری وزیراعظم شہباز شریف دیں گے۔ جس کے بعد نئی قیمتوں کا اطلاق 16 اپریل کی رات 12 بجے سے ہوگا۔ ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں اضافے سے سب سے زیادہ عام طبقہ متاثر ہوگا۔

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts