عمران خان جو ہمیشہ سے ہی پاکستانی جوانوں میں مقبول رہے ہیں۔ اب انکی ایک اور ویڈیو منظر عام پر آ گئی ہے جس میں وہ قوالی پڑھ رہے ہیں۔ یہ ویڈیو دراصل ایک جلسے کی ہے جس میں جب رمضان المبارک کے احترام میں گانوں کی بجائے قوالی چلائی گئی تو خان صاحب بھی اپنے آپ کو روک نہیں سکے۔
اور ان کے ہونٹ بھی بے ساختہ حرکت کرنے لگے، اس قوالی کے بول کچھ یوں تھے۔ یہ زمیں جب نہ تھی، جب یہ آسماں نہ تھا، چاند سورج نہ تھے آسماں جب نہ تھا۔ راز حق بھی کسی پر عیاں نہ تھا۔
جیسے ہی یہ ویڈیو منظرعام پر آئی تو خان صاحب پہلے سے زیادہ لوگوں کے دلوں میں گھر کر گئے۔ اور کہا یہ جاتا ہے کہ اب عوام میں پہلے سے بھی زیادہ یہ تاثر پایا جاتا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان ایک محب وطن اور پکے سچے مسلمان ہیں۔
واضح رہے کہ ویڈیو کو دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ یہ ویڈیو پرانی نہیں بلکہ پشاور جلسے کی ہے۔ جہاں سے خان صاحب نے اپنی حکومت ختم ہونے کے بعد سے دوبارہ اپنی عوامی تحریک کا آغاز کیا ہے۔