نئی حکومت نے آتے ہی عوام کو بڑی خوشخبری دے دی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اوگرا کی پیٹرول بڑھانے کی دونوں سمریاں مسترد کر دی ہیں۔ اس موقعے پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت کا پیٹرول نہ بڑھانے کی وجہ سے اب سے تمام اضافی بوجھ حکومت خود برداشت کرے گی، عوام نہیں۔
واضح رہے کہ پٹرول کی قیمت 149روپے 86 پیسے فی لیٹر برقرار رہے گی۔ وزارت خزانہ کے اعلامیے کے مطابق ڈیزل کی قیمت 144روپے15 پیسے فی لیٹر، مٹی کے تیل کی قیمت 125 روپے 56 پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 118 روپے 31 پیسے فی لیٹر برقرار رہے گی۔
وزارت خزانہ کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں خاصا اضافہ تجویز کیا تھا، وزیراعظم نے اوگرا کی سفارشات کو مسترد کردیا ہے۔ واضح رہے کہ وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا نوٹیفکیش جاری کردیا۔