پاکستان کے تحفظ کے لیے کسی بھی حد تک جائیں گے ۔۔ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری اپنے عہدے سے مستعفی

image

ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ سے پہلے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ انہوں نے اپنا استعفیٰ سیکرٹری قومی اسمبلی کو بھجوادیا ہے۔ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں قاسم سوری نے استعفیٰ کی تصاویر شیئر کیں اور ساتھ ہی کیپشن میں لکھا کہ: '' قومی اسمبلی سے استعفیٰ میری پارٹی کے وژن، اس کی شاندار وراثت اور جمہوریت کے ساتھ اس کی وابستگی کی علامت ہے، پاکستان کی خودمختاری اور سالمیت پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے ملکی مفادات اور آزادی کے لیے لڑیں گے اور پاکستان کے تحفظ کے لیے کسی بھی حد تک جائیں گے۔ #امپورٹڈ_حکومت_نامنظور ''

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد پر آج 12 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں سابق اسپیکر اور پینل آف چیئرمین ایاز صادق کی زیرِ صدارت میں ووٹنگ ہونی تھی۔ حکومتی اتحاد کے 159 اراکین کی جانب سے قاسم سوری کے خلاف تحریک پیش کی گئی تھی، قومی اسمبلی کے قاعدہ 12 کے تحت ڈپٹی اسپیکر کی برطرفی کی کارروائی ہونی تھی، مگر اجلاس سے قبل ہی قاسم سوری نے اپنا استعفیٰ پیش کردیا۔

ذرائع کی جانب سے بتایا جا رہا ہے کہ اگلا ڈپٹی اسپیکر بننے کے لیے مسلم لیگ ن کے ایاز صادق کی جانب سے بھی کاغذاتِ نامزدگی جمع کروائی گئی جس پر یہ بتایا جا رہا ہے کہ وہ بھی اپنے کاغذاتِ نامزدگی واپس لے لیں گے، جس کے بعد راجہ پرویز اشرف بلا مقابلہ اسپیکر منتخب ہو جائیں گے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts