ڈاکٹر عامر لیاقت حسین سوشل میڈیا پر اپنے بیانات کے سبب اکثر خبروں کا حصہ بنے دکھائی دیتے ہیں۔
رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے اب ٹوئٹر پر سابق وزیراعظم عمران خان کو ایک مشورہ بھی دیا ہے۔
عامر لیاقت نے سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں عمران خان سے سوال کیا کہ کیا بلاول اور مریم سے ہار کر ہی جانا ہے؟ تم سے کہیں (عمر میُں ) چھوٹے ہیں، تم پچھترویں بہار میں ہو اللہ تمہارا سایہ تمہارے بچوں پر قائم رکھے۔
پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی نے مزید لکھا کہ ہم دشمنی میں بھی قدیر کی حد میں داخل نہیں ہوتے۔
چیئرمین تحریک انصاف کو مشورہ دیتے ہوئے عامر لیاقت حسین نے کہا کہ عزت سے کرکٹ چھوڑی، عزت سے سیاست چھوڑ کر اسرائیل سے ملے پیسوں سے بھابھی کے ساتھ زندگی گزارو۔