عمران خان کے ساتھی شیخ رشید نے رمضانُ المبارک کے اس بابرکت مہینے میں عمرے کی ادائیگی کرلی۔ جس کے بعد وہ روضہ رسول ﷺ پر بھی حاضری دینے گئے اور وہاں لی گئی اک تصویر اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بھی شیئر کی۔ تصویر کے کیپشن میں لکھا گیا ہے کہ:
''
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد روضہ رسُول پر حاضری 🤲🏻
''
ان کی اس تصویر پر جہاں لوگ مبارکباد پیش کر رہے ہیں وہیں کوئی دعاؤں کی درخواست کر رہا ہے تو کوئی کہتا ہے:
کعبہ کس منہ سے جاؤ گے غالب،
شرم تم کو مگر نہیں آتی
یہ شعر مشہور شاعر غالب کا ہے، جس کے معنیٰ کچھ اس طرح ہیں کہ:
''
اے گناہگار انسان، اتنے گناہ کیے ہوئے ہیں کہ اللہ کے سامنے کس منہ سے جا کر کھڑے ہوگے، پہلے اپنے اعمال کو سدھارو۔
''
یہ بہت اعزاز کی بات ہے کہ کسی کو رمضان میں عمرے کی سعادت حاصل ہو۔ شیخ رشید جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ کراچی سے اتوار کی شام قومی ائیرلائن کی پرواز پی کے 9731 کے ذریعے جدہ روانہ ہوئے تھے۔