ملزمان کو 2 بار سزائے موت کی سزا سنادی گئی۔۔ پریانتھا قتل کیس میں عدالت نے کیا فیصلہ سنایا؟

image

گزشتہ برس سیالکوٹ میں کام کرنے والے سری لنکن شہری پریانتھا کمارا کو توہینِ رسالت کے الزام میں انتہائی بربریت کے ساتھ قتل کیا گیا جس نے پاکستان کو ہی نہیں پوری دنیا کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا تھا۔ گوجرانوالہ کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں جاری پریانتھا قتل کیس کا فیصلہ کل سنا دیا گیا۔

عدالت نے 6 مجرمان بشمول محمد حمیر، تیمور احمد، محمد ارشاد، علی حسنین، ابو طلحہ اور عبدالرحمٰن کو 2 بار سزائے موت کے علاوہ 2,2 لاکھ روپے بطور ہرجانہ مقتول کے گھر والوں کو ادا کرنے کا حکم دیا جبکہ 9 مجرموں روحیل امجد، محمد شعیب، احتشام زیب، عمران ریاض، ساجد امین، ضیغم مہدی، علی حمزہ، لقمان حیدر اور عبدالصبور کو عمر قید اور 2,2 لاکھ روپے پریانتھا کے ورثاء کو دینے کا حکم دیا گیا۔72 افراد کو 2 سال کی قید سنائی گئی۔ علی اصغر نامی شخص کو 5 سال قید کی سزا دی گئی جبکہ بلاول ولد ندیم کو بری کردیا گیا۔

جنگ نیوز کے مطابق عدالت نے کیس کی سماعت 1 ماہ اور 4 دنوں میں مکمل کی۔ کیس میں نابالغ افراد سمیت 80 ملزمان پیش کیے گئے جن میں 18 سال سے کم عمر افراد کا ٹرائل الگ سے کیا گیا۔ پراسیکیوشن ٹیم نے گزارش کی تھی کہ سزائے موت صرف بالغ افراد کو دی جائیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts