عمران خان کی حکومت تو چلی گئی ہے لیکن اب غریبوں کو بہت سے مسئلے مسائل پیش آ رہے ہیں۔ میرے گردے فیل ہو گئے ہیں، پیٹ میں پانی بھر گیا ہے، یہ باتیں ہیں ایک مجبور ماں کی۔
یہ کہتی ہیں کہ پہلے تو میرا علاج صحت کارڈ پر ہو جاتا تھا اور صحت کارڈ پر ہی 3 سے 4 مرتبہ علاج بھی کروایا ہے۔ لیکن جب ہم کل گئے تو انہوں نے کہا کہ حکومت گر گئی ہے اب علاج مفت نہیں ہوگا۔
میں اب کیا کروں میرے تو چھوٹے چھوٹے 3 بچے ہیں اور شوہر گلی محلوں میں پھیری لگا کر اشیاء وغیرہ فروخت کرتا ہے۔ مزید یہ کہ ہماری تو اتنی سقت نہیں کہ ہم علاج کروائیں، اب میرے والدین اور بھائیوں نے ہی دوبارہ ٹیسٹ وغیرہ کروائے ہیں جس میں 10 سے 15 ہزار لگ گئے ہیں۔
اس کے علاوہ اس مجبور ماں کا کہنا ہے کہ جب سے میں مدد کیلئے سوشل میڈیا پر
آئی ہوں میری بہت سے لوگوں نے مدد کی ہے اور جس نے بھی مجھے یہ 10 ہزار بھیجے ہیں اللہ اسے اتنا خوش رکھے کہ زندگی میں اس کے کوئی غم نہ آئے، اللہ پاک اسے سمندر کے پانی سے بھی زیادہ عطا کرے۔