مسلمان سال بھر رمضان کا انتظار کرتے ہیں اور پھر اس ماہ اپنے اللہ کے حضور پیش ہو کر اپنے گناہوں کی مغفرت طلب کرتے ہیں۔ مگر مسلمانوں کو سحری کیلئے اٹھانے کیلئے دنیا بھر میں یہ طریقہ سب سے زیادہ استعمال ہوتا ہے اور وہ طریقہ ہے مسجد کے ذریعے علاقے میں اعلان کروانا۔
اسی طرح ایک نوجوان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب گردش کر رہی ہے جس میں وہ واضح طور پر کہتا ہوا نظر آ رہا ہے سامعین حضرات اٹھو سحری کر لو، سحری کا وقت ہو چکا ہے، تمہارے باپ کے نوکر نہیں ہیں، جو بار بار جگائیں گے۔ یہی نہیں نوجوان کا یہ بھی کہنا تھا کہ نہیں اٹھو کے تو ہم اذان دے دیں گے اور تم سوئے رہ جاؤ گے۔
آگے بڑھنے سے پہلے آپکو بتاتے چلیں کہ مختلف علاقوں میں سحری کیلئے جگانے کیلئے اکثر ڈھول والے بھی تشریف لاتے ہیں۔ واضح رہے کہ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب مقبول ہو رہی ہے اور اس کی مقبولیت کا اندازہ ہمیں اس بات سے ہو سکتا ہے کہ اب تک اسے شوشل میڈیا پر 903 ہزار لوگ دیکھ چکے ہیں جبکہ 4 ہزار سے زائد لوگ اسے پسند بھی کر چکے ہیں۔