میری دکان سے خریداری کریں اور مجھ سے بات کرنے کا موقع پائیں ۔۔ شاہد آفریدی کتنے جوڑے خریدنے والے مداح سے بات کریں گے؟

image

شاہد آفریدی سے ہر شخص ملنا اور بات کرنا چاہتا ہے یہی وجہ ہے کہ اب سابق کپتان شاہد آفریدی نے اپنے مداحوں کو خوشخبری دیتے ہوئے کہا ہے کہ جو بھی ان کی شاپ سے خریداری کرے گا وہ اس سے بات کریں گے۔ یہ بات انہوں نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ویڈیو شیئر کر کے کہی۔

اس پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ جو کوئی بھی شاہد آفریدی شاپس سے 5 سوٹ عید کیلئے یا پھر اس کے بعد خریداری کر ے گا، میں اس سے ویڈیو کال پر بات کروں گا۔ یہی نہیں بلکہ مذکورہ شخص کے تمام گھر والوں سے بھی بات چیت کروں گا۔

واضح رہے کہ شاہد آفریدی عوام میں خوب مقبول ہیں اور یہ ان کی مقبولیت صرف پاکستان میں نہیں بلکہ دنیا کے کونے کونے میں ہے۔ اور اب انہوں نے رمضان المبارک کے مہینے میں اپنے چاہنے والوں کو ایک بڑا سرپرائز دیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts