وزن اتنا کم کر لیا کہ یہ پہچانے ہی نہیں جا رہے ۔۔ فواد چوہدری نے اپنا وزن تیزی سے کیسے کم کیا؟ ویڈیو دیکھیں

image

فواد چوہدری جو کہ عمران خان کی حکومت کے بہترین کھلاڑی ہیں، اکثر اپنے بیانات کی وجہ سے میڈیا کی توجہ کا مرکز بنے رہتے ہیں۔ لیکن اب ان کی کچھ تصاویر سامنے آئی ہیں جن میں انکا وزن حیران کن طور پر کافی کم نظر آ رہا ہے۔

ان سوشل میڈیا پر گردش کرتی ہوئی ویڈیو اور تصاویر میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ وزن کم کرنے اور جسم میں چستی پیدا کرنے کیلئے جم میں باکسنگ کر رہے ہیں۔

اور باکسنگ بھی ایک پروفیشنل کی طرح کر رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ ان کے جم کے مالک کا کہنا تھا کہ جب یہ آئے تھے تو انہیں ورزش کرنے میں کافی مسائل پیدا ہوتے تھے مگر کچھ ہی دنوں میں وہ وزن کم کرنے والی مشین جسے ٹریڈ مل کہا جاتا ہے اس پر خوب تیزی سے بھاگتے تھے۔ ساتھ ہی ساتھ یہ بھی کہا کہ حکومت میں جب تھے تو بہت زیادہ مصروف رہتے تھے جس کے باعث اپنی فٹنس پر توجہ نہیں دے پا رہے تھے۔

مزید یہ کہ اب انکی کچھ اور بھی تصاویر سامنے آئی ہیں جن سے دیکھ کر یہ اندازہ ہوتا ہے کہ یہ جم میں بھی ورزش کرتے ہیں بلکہ اس کے علاوہ بھی پارکس وغیرہ میں بھاگتے ہیں جس سے انکا وزن تیزی سے گرا۔

اب یہ اپنی عمر سے بھی کم نظر آتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ پیپلز پارٹی کے ناصر حسین شاہ نے انکی تصویر پر تبصرہ کیا کہ آپ کا وزن تیزی سے کم ہو رہا ہے ۔

واضح رہے کہ یہ تصویر فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شیئر کی۔ تصویر میں یہ اپنے لیڈر عمران خان کے چہرے والی شرٹ پہنے دیکھائی دے رہے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts