یہ تصویر کس مشہور پاکستانی شخصیت کے بچپن کی ہے شاید ہی آپ بتا سکتے ہوں۔ایسی کئی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی رہتی ہیں جن کا جواب دے پانا صارفین کیلئے مشکل ہوجاتا ہے، تو آئیے آج ہم آپکو بتاتے ہیں کہ یہ کون ہیں؟
یہ تصویر ہے پاکستان کے عظیم ہیرو راشد منہاس کی جنہیں وطن کی خاطر اپنی جان قربان کرنے پر نشان حیدر ملا۔ یہ تصویر اس وقت کی ہے جب وہ 1 سال کے تھے۔ یاد رہے کہ ان کی یہ تصویر سوشل میڈیا پر ان کے نام سے منسوب ایک پیج نے جاری کی ہے۔
اس کے علاوہ اب بات کرتے ہیں ان کے کارنامے کی۔ تو ہوا کچھ یوں کہ بیس اگست 1971 کوان کی تربیتی پرواز میں فلائٹ لیفٹنینٹ مطیع الرحمان بھی ان کے ساتھ سوار ہوئے۔ مطیع نے اپنے مذموم مقاصد کے لیے نوجوان پائلٹ پرضرب لگائی اور طیارے کا رخ ہندوستان کی جانب موڑ لیا۔
دشمن کی اس سازش کو ناکام بنانے کیلئے راشد منہاس نے جہاز کا رخ زمین کی جانب موڑ دیا اور یوں دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملاتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔ پاکستان حکومت نے اس جرات و بہادری پر راشد منہاس کو سب سے بڑے فوجی اعزاز نشان حیدر سے نوازا اور یا د رہے کہ راشد منہاس نشانِ حیدر پانے والے سب سے کم عمرشہید ہیں۔
واضح رہے کہ راشد منہاس 17 فروری 1951ء کو کراچی میں پیدا ہوئے۔ راشد منہاس ایک محنتی طالبعلم تھے اور ہوابازی میں دلچسپی رکھتے تھے۔ انہوں نے امتیازی حیثیت سے اے لیول کا امتحان پاس کیا اور 1971ءمیں پاک فضائیہ میں بحیثیت جی ڈی پائلٹ کمیشن حاصل کیا۔