لسی یہ وہ نام ہے جو پوری دنیا میں ہی بے حد پسند کی جاتی ہے، یہ ایک پنجابی مشروب ہے ۔ پاکستانی عوام اس مشروب کا خاصا استعمال کرتی ہے۔ یہاں یہ بتا دینا بھی بہت ضروری ہے کہ آج سے پہلے آپ نے لسی کی صرف 2 اقسام کے بارے میں ہی سنا ہوگا۔ مثلاَََ نمکین لسی اور میٹھی لسی مگر آج ہم آپکو یہ بتانے جا رہے ہیں کہ مشہور ترکی لسی گھر پر کیسے بنا سکتے ہیں، آئیے جانتے ہیں۔
ڈاکٹر بلقیس بتاتی ہیں کہ یہ مشہور ترکی لسی صرف ترکی میں ہی نہیں پاکستان کے خوبصورت ترین علاقے چترال میں بھی بنتی ہے اور اسے بنانے کیلئے سب سے پہلے ہمیں ایک چوتھائی چمچ نمک، 1 کپ دہی، 1 گلاس دودھ، ایک چوتھائی چمچ زیرا بھونا ہوا، 20 سے 25 پتے پودینے کے اور پھر برف کیوبز کا ایک پورا ٹرے اس میں ڈال دیں۔
اس کے بعد ان تمام اشیاء کو جوسر مشین میں ڈال کر اچھے سے مکس کریں اور اتنی دیر تک مکس کریں کہ لسی کے اوپر جھاگ نظر آنے لگ جائے۔ اور یوں آپکی ترکی لسی کم قیمت میں گھر پر تیار ہو جائیگی۔ اس کے علاوہ ڈاکٹر بلقیس بتاتی ہیں کہ دہی کے بہت سے فوائد جانتے ہیں مگر جو دہی کھانے کا فائدہ میں آج بتانے جا رہی ہوں۔ وہ ساری زندگی آپکو تروتازہ رکھے گا۔
اور وہ طریقہ یہ ہے کہ آپ صبح اٹھ کر تھوڑا سا دہی بھی اگر کھالیں تو یہ آپکے جسم کی تمام رگیں اچھے سے کھول دے گا اور یہ انسان کے جسم میں یوں کام کرتا ہے جیسے گاڑی کیلئے آئل۔ وہ مزید کہتی ہیں کہ یہ طریقہ انہیں ان کے ایک استاد نے بتایا تھا جو بہت کار آمد ہے۔