دعا زہرہ کے ملنے کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ جس میں یہ واضح بتایا جا رہا ہے کہ دعا کا نکاح نامہ ابھی رجسٹرڈ نہیں ہوا ہے۔ لیکن پولیس کی جانب سے جو نکاح نامہ سامنے آرہا ہے اس میں یہ بتایا جا رہا ہے کہ دعا کا حق مہر معجل 50 ہزار روپے ہے جوکہ انہوں نے ظہیر نامی شخص سے کیا ہے۔
اب سے کچھ ہی دیر بعد دعا کا ویڈیو بیان جاری کیا جائے گا۔ دعا کے ملتے ہی پولیس نمرہ کے گھر پہنچ گئی تھی تاکہ پتہ لگا سکے کہ وہ بھی کہیں بھاگ تو نہیں گئی۔ البتہ یہ اپ ڈیٹس آرہی ہیں کہ نمرہ بھی ڈی آئی جی خان سے بازیاب ہوگئی ہیں اس نے بھی نکاح کرلیا ہے۔