18 سال سے بچوں کے لیے تڑپ رہا تھا، ہر رات روتا تھا ۔۔۔ 18 سال بعد بچے کی پیدائش پر باپ سجدے میں گر گیا

image

جن لوگوں کے ہاں اولاد نہیں ہوتی وہ اللہ سےہر وقت نیک صالح اولاد کے حصول کے لیے دعائیں کرتے ہیں۔ راتوں کو اٹھ اٹھ کر تہجد کی نماز پڑھی جاتی ہے کہ کسی طرح اللہ تعالیٰ نواز دے۔ خدا کے گھر دیر ہے مگر اندھیر نہیں ہے۔ وہ جس کو چاہے عطا کر دیتا ہے۔ کئی بے اولاد جوڑے جب اللہ کی طرف سے صاحبِ اولاد ہوتے ہیں تو ان کی خوشی دیدنی ہوتی ہے۔ ایسے ہی ایک شخص کی ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ والد باپ بننے پر کس قدر خوش ہے۔

اس شخص کے ہاں 18 سال سے اولاد نہیں تھی، ہر رات روتا اور خواب میں بھی بچوں کو کھیلتا ہوا دیکھتا تھا۔ اللہ سے دعائیں بھی کرتا، اپنا اور بیوی کا ہر ممکنہ علاج بھی کرواتا تھا مگر کوئی فائدہ نہ ہوا۔ مگر اب شادی کے 18 سال گزرنے کے بعد اللہ نے بیٹے کی خوشی سے نوازا۔ جس پر باپ سجدے میں گر گیا اور پورا خاندان خوشی سے نہال ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts