جامعہ کراچی میں زور دار دھماکہ 4 افراد جاں بحق

image

جامعہ کراچی میں کامرس ڈپارٹمنٹ کے سامنے گاڑی میں دھماکہ ہوگیا۔ جس سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ دھماکہ چینی کنفیوشز انسٹیٹوٹ کے قریب کھڑی ہائی ایس وین میں ہوا ہے۔ گاڑی اور اس کے پاس کھڑی موٹر سائیکل میں آگ بھڑک اٹھی ہے۔ دھماکے کی نوعیت اور جانی نقصان کا مکمل طور پر علم نہیں ہوسکا لیکن اب تک کی اطلاعات کے مطابق 4 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ دھماکے سے کامرس ڈپارٹمنٹ کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔

دھماکے کی آواز سے جامعہ کراچی گونج اٹھی ہے۔ قریب کھڑے افراد بھی زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئیں ہیں۔ فی الحال یہ نہیں بتایا جا سکتا ہے کہ یہ دہشت گردی کا واقعہ ہے یا پھر کوئی حادثہ۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اب آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ بھی اپنا کام بخوبی انجام دے رہے ہیں۔ جامعہ کی انتظامیہ اب سے کچھ دیر بعد مکمل تفصیل جاری کرے گی۔ دھماکے کے بعد ریسکیو اور سکیورٹی ادارے جامعہ کراچی پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے کر امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں، دھماکے کے بعد وین میں آگ لگ گئی تھی جسے اب بجھادیا گیا ہے جب کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق وین میں 7 سے 8 افراد موجود تھے تاہم وین سے باہر بھی کتنے افراد متاثر ہوئے ہیں اس حوالے سے فوری تصدیق نہیں ہوسکی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts