پہلے 10 ہزار دو ۔۔ اسپتال میں ایسا کیا ہوا کہ باپ اپنے بیٹے کی میت موٹر سائیکل پر گھر لے گیا؟ ویڈیو

image

باپ بیٹے کی میت ہی موٹر سائیکل پر لے گیا یہ افسوسناک واقعہ ایک سرکاری اسپتال میں پیش آیا۔ ہوا کچھ یوں کہ بھارت کے ضلع آندھرا پردیش کے ضلع ترپاٹی میں 10 سالہ بچے کو گردے اور جگر کی خرابی کے باعث اسپتال لایا گیا جہاں وہ پیر کی شب انتقال کر گیا۔

رپورٹس میں بتایا گیا کہ بچے کے والد سے میت گاؤں منتقل کرنے کیلئے اسپتال میں موجود ایمبولینسز والوں نے 10 ہزار روپے کی مانگ کی جس کے بعد بچے کے والد نے پرائیویٹ ایمبولینس کا بندوبست کیا تو اسپتال کی انجمن ایمبولینس نے اسے ایسا کرنے سے روک دیا کہ وہ اس میں میت نہیں لے جا سکتے۔

مزید یہ کہ واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد اسپتال اور انجمن انتظامیہ کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts