اس تصویر کو دیکھ کر آپ کے ذہن میں کیا آ رہا ہے؟ شاید آپ کو یہ لگ رہا ہوگا کہ کسی شخص کو اتنی زور سے مُکا مارا گیا کہ اس کا منہ ہی اندر چلا گیا یا کوئی انسان نہیں بلکہ ربڑ کا آدمی ہو جس کو مارا تو وہ دب گیا۔ انسٹاگرام سے وائرل ہونے والی اس تصویر پر جس نے بھی کمنٹ کیا سب نے یہی کہا کہ یہ کوئی ربڑ کا آدمی ہے یا پھر کوئی موم کا بنا ہوا کھلونا ہے جس کو مارنے پر وہ یوں اندر چلا گیا۔
اس تصویر کو دیکھ کر شاید بچے ڈر جائیں کہ یہ کیسے ہوگیا؟ لیکن یہ کوئی ربڑ کا آدمی نہیں ہے۔ دراصل یہ ایک تکیہ ہے جس کا منہ آدمی کی طرح کا ہے، جس پر داڑھی بھی ہے اور بالکل مردوں کی مشابہت کا چہرہ بنایا ہوا ہے۔ لیکن اس کے چہرے کے درمیان میں کچھ بھی نہیں ہے بلکہ وہ اسکن رنگ کا گول ہے جس کے اندر ہلکی فوم لگی ہوئی ہے۔ اس تکیے پر ایک آدمی نے وزن دیا ہوا ہے جس کو دیکھ کر معلوم ہو رہا ہے کہ جیسے کسی پر ظلم کیا جا رہا ہو۔
یہ تکیہ لبنانی آرٹسٹ نے بنایا تھا، جس کے ساتھ ایسی تصویر اس کے دوست نے بنائی اور انسٹاگرام پر اپ لوڈ کردی۔ یہ بھی illusion تصویر کی ایک کاپی ہے مگر یہ حقیقت میں ایک تکیہ ہی ہے۔