اس سال مارچ سے ہی پورا ملک گرمی کی شدید لپیٹ میں ہے۔ رمضان میں آگ اگلتے موسم میں روزے رکھنے والے شہریوں کے لئے محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنا دی ہے۔
چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق 29,30 اپریل کے علاوہ 1 مئی کراچی کے لئے گرم ترین دن ہوسکتے ہیں البتہ مئی کے مہینے میں کراچی ہیٹ ویو سے باہر رہے گا۔
سردار سرفراز کے مطابق ملک کے کچھ حصوں میں درجہ حرارت 50 ڈگری تک جاسکتا ہے جبکہ ہیٹ ویو 2 مئی تک رہے گی۔ بلوچستان اور ملک کے بالائی حصوں میں بارش ہوسکتی ہے جبکہ ہیٹ ویو کے بعد بننے والا پریشر بھارت کی جانب مڑ جائے گا جس کے بعد کچھ ورصہ گرمی کی شدت میں کمی رہے گی۔
7,8 مئی سے ایک اور ہیٹ ویو آسکتی ہے کو مئی کے وسط تک رہے گی۔ اس ہیٹ ویو کی لپیٹ میں اندرون سندھ۔ اور پنجاب کے علاقے آئیں گے لیکن کراچی کو اس سے کوئی خطرہ نہیں۔ کراچی میں 29,30 اپریل کو درجہ حرارت 40 ڈگری تک جاسکتا ہے جبکہ عید کے دنوں میں کراچی کا درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری تک رہے گا۔