خزانے کی تلاش میں باپ بیٹی کو زندہ دفن کرنے والا تھا۔۔ لڑکی نے آخری لمحوں میں خود کو کیسے بچایا؟

image

یہ حقیقت ہے کہ ماں باپ دنیا کا سب سے پرخلوص رشتہ ہوتے ہیں لیکن کبھی کبھی لالچ انسان کو اتنا اندھا کردیتی ہے کہ اس کے اندر سے خون کے رشتوں کی محبت اور حرمت بھی ختم ہوجاتی ہے اور صرف لالچ رہ جاتی ہے۔ ایسا ہی واقعہ پیش آیا بھارتی شہر نئی دہلی میں جہاں ایک باپ نے سفاکی کی حد پار کرتے ہوئے اپنی سگی بیٹی کو زندہ دفن کرنے کی کوشش کی۔

لڑکی نے باپ کو تانترک سے بات کرتے ہوئے سن کر کیا کیا؟

واقعہ کچھ یوں ہے کہ ایک تانترک کے کہنے پر ہندو باپ نے خزانہ حاصل کرنے کے لئے اپنی 18 سالہ بیٹی کو قربان کرنے کا پلان بنایا اور بیٹی کو بہانے سے ایسی جگہ لے جایا گیا جہاں اس کی بلی چڑھائی جاسکے۔ شروع میں تو لڑکی کو کسی گڑ بڑ کا احساس نہیں ہوا لیکن صرف ایک گھنٹہ پہلے اس نے اپنے باپ کو تانترک سے بات کرتے ہوئے سن لیا اور یہ جان کر اس کے پیروں کے نیچے سے زمین نکل گئی کہ صرف ایک گھنٹہ بعد اس کا سگا باپ صرف خزانے حاصل کرنے کے لئے اس کی جان لے لے گا۔ خوفزدہ لڑکی نے جلدی میں اپنے دوست کو اس بات کی اطلاع دی جس کے بعد دوست نے بروقت پولیس کو اس نازک صورتحال سے آگاہ کیا۔

بلی کی رسم ادا کی جارہی تھی

پولیس ٹیم کے سربراہ دیپ بھجل پٹیل نے میڈیا کو واقعے سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ “باپ اور اس کے 8 ساتھی جن میں جعلی تانترک بھی شامل تھا کسی بھی لمحے لڑکی کو قتل کرنے والےتھے۔ جس وقت پولیس پہنچی وہاں بلی کی رسم اور لڑکی کے قتل کی تیاری ہوتے دیکھی لیکن پولیس نے ان کی کوشش کو ناکام بنا کر لڑکی کی جان بچا لی ہے اور گروہ کو حراست میں لے لیا ہے۔“

غیر انسانی رسومات کا کسی مذہب سے کوئی تعلق نہیں

یہ بتاتے چلیں کہ اس قسم کی غیر انسانی رسومات کا ہندو مذہب سمیت کسی بھی مذہب سے کوئی تعلق نہی البتہ کچھ ان پڑھ اور توہم پرست افراد اس قسم کی لغویات پر یقین رکھتے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US