شو سے زیادہ یوٹیوب سے پیسے کماتی ہوں۔۔ نادیہ خان نے یوٹیوب سے لاکھوں میں کمانے کا کیا طریقہ بتایا؟

image

"کبھی کبھی بچے بھی زیادتی کر دیتے ہیں، سوتیلا ماں باپ سمجھ کر بدتمیزی کردیتے ہیں تو انھیں یہ بتانا پڑتا ہے کہ اگر کوئی انسان خاندان کا حصہ بن رہا ہے تو اسے اس کے رشتے کے حساب سے عزت دینی چاہیے۔ اگر کوئی والد کی جگہ ہے تو اسے باپ سمجھ کر ہی عزت اور احترام دیا جائے"

یہ کہنا ہے نادیہ خان کا جنھوں نے گزشتہ دنوں ایکسپریس چینل سے نشر ہونے والے رابعہ انعم کے شو میں شرکت کی۔ نادیہ نے اس شو میں اپنی نجی زندگی کے حوالے سے کافی دلچسپ باتیں بتائیں جو ہم اپنے قارئین کی دلچسپی کے لئے یہاں شئیر کررہے ہیں۔

نادیہ خان کا یوٹیوب چینل

نادیہ خان اس زمانے سے ٹیلی ویژن کے لئے میزبانی کے فرائض انجام دے رہی ہیں جب پاکستان میں اس شعبے سے بہت کم لوگ منسلک تھے۔ مارننگ شوز کی میزبانی سے لے کر دیگر کئی پروگرامز میں اینکر رہنے والی نادیہ ایک کامیاب یوٹیوبر بھی ہیں اور Outstyle with Nadia کے نام سے مشہور یوٹیوب چینل چلا رہی ہیں۔ نادیہ کا کہنا ہے کہ وہ اپنے یوٹیوب چینل سے ٹی وی شوز سے زیادہ کما رہی ہیں جس میں انھیں ریٹنگ کی فکر بھی نہیں ہوتی اور وہ کام بھی اپنی مرضی سے کرتی ہیں۔

فیصل راؤ سے شادی کے بارے میں نادیہ کا کہنا تھا ان دونوں کے گھر والوں اور نادیہ کے بچوں نے فیصل کو پسند کیا اس لئے سب کی رضامندی مل جانے کے بعد انھوں نے شادی کا فیصلہ کیا

میں شادی کے علاوہ کسی رشتے کو نہیں مانتی

نادیہ خان کا کہنا تھا کہ میں شادی کے علاوہ ملنے اور دوستی کو نہیں مانتی۔ اگر کوئی مجھے پسند کرتا ہے تو وہ مجھے اپنی زندگی میں شامل کرے گا۔ یہی وجہ ہے کہ ہم دونوں نے ایک دوسرے سے شادی کی اور ملک بھر میں ہماری شادی کو سراہا گیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US