یہاں سے کوئی پیاسا نہیں جاتا ۔۔ مسجد نبوی ﷺ میں چڑیا کو آب زم زم پلایا گیا تو اس نے فوراََ کیا کیا؟ دیکھیے

image

مسلمان ہمیشہ اپنی زندگی میں ایک خواہش کرتا ہے کہ ایک نہ ایک مرتبہ اللہ کا گھر اور روضہ رسولﷺ کی زیارت ضرور کرے مگر صرف انسان ہی نہیں اللہ پاک نے اپنی دوسری مخلوق جیسے چرند پرند میں بھی قدرتی طور پر ان مقدس مقامات سے بہت لگاؤ رکھا ہوا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ اب 2 سال بعد کورونا وائرس کی پابندیاں ختم ہونے کے بعد جب روضہ رسولﷺ اور خانہ کعبہ وہی پرانی رونقیں بحال ہوئیں تو تب سے ہی بہت سی روح پرور تصاویر اور ویڈیوز ہمارے سامنے آئی ہیں۔

لیکن یہ پہلی ویڈیو ہے جس نے پوری دنیا کے ہی دل جیت لیے ہیں مدینہ منورہ میں جب ایک خدمت گزار مسلمان نے آب زم زم کے کولر پر ایک چڑیا کو بیٹھے ہوئے دیکھا تو نہ جانے اسے اس بات کا کیسے احساس ہوا کہ اسے پانی پلانا چاہیے۔

تو اس نے جیسے ہی اس چڑیا کو گلاس میں پانی دیا تو چڑیا نے بالکل بھی گلاس سے منہ باہر نہ نکلا اور کافی شوق سے یہ پانی پی جائے۔

واضح رہے کہ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہوئی اور اس کی مقبولیت کا اندازہ ہم اسی بات سے لگا سکتے ہیں کہ اب تک اسے 16 ہزار سے زائد لوگ سوشل میڈیا پر دیکھ چکے ہیں اور کئی ہزار لوگ اسے پسند بھی کر چکے ہیں۔

انسان اور چرند پرند سب ہی اللہ پاک کی مخلوق ہیں۔ اب ایک نہایت ہی بہترین ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کرتی ہوئی نظر آ رہی ہے جسے دیکھ کر اندازہ ہو رہا ہے کہ یہ انسان کتنے نرم دل کا مالک ہے۔ داراصل ہوا کچھ یوں کہ یہ آدمی کسی جگہ بیٹھ کر کھانا کھا رہا تھا تو اس کے سامنے ایک مینا آ گئی اور ٹیبل پر بیٹھ گئی پھر کیا تھا اس نے اپنی ہی پلیٹ کی ایک سائیڈ پر کچھ کھانا رکھ دیا۔

اور مینا بہت ہی شوق سے کھاتی رہی۔ مینا کو کھاتے وقت دیکھ کر یوں معلوم ہو رہا تھا کہ جیسے یہ کافی وقت سے بھوکی ہے۔ مذکورہ شخص کے اس عمل کی ویڈیو صارفین کو بہت پسند آئی اور اب تک اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر 54 ہزار لوگ دیکھ چکے ہیں۔ یہی اس ویڈیو کی مقبولیت کا سب سے بڑا ثبوت ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts