روضہ رسول ﷺ کو دیکھ کر میری چیخ نکل گئی تھی ۔۔ محمد یوسف نے پوری امت کی طرف معافی کیوں مانگی؟

image

مکہ شہر میں گزشتہ روز جو ہوا وہ کسی بھی صورت قابل قبول نہیں ہے مگر اس افسوس ناک واقعے کے بعد جہاں لوگ غم و غصے کا اظہار کر رہے ہیں وہی کچھ شخصیات اپنے بتائے ہوئے لمحات کو بھی بتا رہی ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

سوشل میڈیا پر صارفین سمیت کئی مشہور شخصیات اس حوالے سے اپنے تاثرات اور خیالات کا اظہار کر رہی ہیں، سابق پاکستانی کھلاڑی محمد یوسف نے بھی اس حوالے سے اپنے جذبات کا اظہار کیا ہے۔

محمد یوسف نے اپنے ٹوئٹ میں مسجد نبوی ﷺ میں گزارے ہوئے لمحات اور منفرد تجربے کے بارے میں بتایا۔

سابق کرکٹر کا کہنا تھا کہ میں نے تو کبھی مکہ مدینہ نہیں دیکھا تھا، مسلمان ہونے کے بعد پہلی دفعہ گیا تو خانہ کعبہ کو دیکھ کر میری چیخ نکل گئی تھی، روضہ رسول ﷺ پر گیا تو آنکھوں سے آنسو جاری ہو گئے تھے۔

محمد یوسف کا کہنا تھا کہ یہ وہ جگہیں ہیں، جہاں پہنچ کر لوگوں کے رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں، آج روضہ رسول ﷺ پر جو کچھ ہوا وہ دیکھ کر اے اللہ میں پوری امت کی طرف سے تجھ سے معافی مانگتا ہوں۔

محمد یوسف نہ صرف افسردہ تھے بلکہ اس پوری صورتحال میں مکے اور مدینے میں بتائے ہوئے لمحات کو یاد کر رہے تھے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US