سوشل میڈیا پر اکثر تصاویر اپنی حقیقت ظاہر نہیں کرتیں یعنی سادہ لفظوں میں وہ انسانی نظر کو دھوکہ دے رہی ہوتی ہیں۔
'ہماری ویب' ڈاٹ کام کی جانب سے اپنے صارفین کے لیے مختلف منفرد تصویری پوسٹ جن میں کسی چھپی چیزوں کو تلاش کرنا، نمبرز کو تلاش کرنا، یا کسی بھی قسم کی گڑبڑ تلاش کرنے والی پوسٹ لائی جا چکی ہیں جن کو حل کرنے میں وہ دلچسپ ظاہر کرتے ہیں۔
آج ہم آپ کے لیے ایک اور تصویر لے کر حاضر ہوئے ہیں جو پہلے سے مختلف ہے۔
اوپر موجود تصویر میں دو نوجوان کھڑے دکھائی دے رہے ہیں جو دعا مانگ رہے ہیں۔
فوٹو میں کہیں ایسی غلطی موجود ہے جو ایک دم نظر نہیں آئے گی بلکہ غور سے دیکھنے کی ضرورت ہے۔
ممکن ہے بہت سے لوگوں نے غلطی تلاش کرلی ہو، تو چلیں اس تصویر میں موجود غلطی دیکھتے ہیں۔
دراصل جو 2 نوجوان جس قبر کے آگے دعا کے لیے ہاتھ پھیلائے ہوئے ہیں وہ کوئی قبر نہیں بلکہ ممی باکس ہے جو مصر کے میوزیم میں رکھے ہوتے ہیں۔
ممکن ہے کہ تصویر کھینچنے والے اور ممی باکس کے آگے دعا مانگنے والے نوجوانوں نے مزاح کے لیے ایسی تصویر بنوائی ہو لیکن دیکھنے والوں کو اس عجیب تصویر نے گھما کر رکھ دیا۔